ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اٹلی:زلزلے میں ہلاک شدگان کی یاد میں یوم سوگ

اٹلی:زلزلے میں ہلاک شدگان کی یاد میں یوم سوگ

Sat, 27 Aug 2016 16:14:46    S.O. News Service

روم،27؍اگست(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)اٹلی میں زلزلے میں ہلاک ہونے والے 278افراد کے یاد میں سنیچر کو قومی سطح پر یوم سوگ منایاگیا ہے۔اٹلی کے وسطی حصے میں بدھ کو آنے والے شدید زلزلے کے نتیجے میں خدشہ ہے کہ اب بھی متعدد افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان افراد کے زندہ بچنے کی امید کم ہوتی جا رہی ہے لیکن حکام کا کہنا ہے کہ آخری لاپتہ افراد کی تلاش تک امدادی کارروائیاں جاری رہیں گی۔اٹلی کے وزیراعظم میتیو رینزی اماٹریس میں ہلاک ہونے والے افراد کی یاد میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں شامل ہوں گے۔حکام کے مطابق سب سے زیادہ ہلاکتیں اماٹریس میں ہوئی جہاں 184افراد ہلاک ہوئیجو زلزلے کے مرکز کے قریب واقع ہے۔اس سے پہلے حکام نے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے جبکہ وزیرِ اعظم متاثرہ علاقوں میں بحالی کے اقدامات کے لیے پانچ کروڑ یورو فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔جمعرات کو 4.3شدت کے ایک زلزلے کے بعد امدادی کارکنوں کو پہلے سے متاثرہ عمارتوں سے لاپتہ افراد کی تلاش کے کام کو روکنا پڑا۔اماٹریس میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے نتیجے میں گرد اور دھول کا ایک بگولہ ہوا میں بلند ہوتا دیکھا گیا۔ امدادی کارکنوں نے صحافیوں اور وہاں موجود دیگر افراد سے کہا ہے کہ اماٹریس سے فوری اٹلی کے وزیرِ صحت کا کہنا ہے کہ مرنے والے افراد میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے اور اس بات کا خدشہ ہے کہ یہ تعداد مزید بڑھ سکتی ہے۔زلزلے سے بڑی تعداد میں عمارتیں منہدم ہو گئیں اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے سڑکوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔پیسکارا ڈیل ٹورنٹو گاؤں کے علاوہ اماٹریس نامی قصبہ بھی زلزلے سے شدید متاثر ہوا ہے اور وہ ملبے کا ڈھیر بن چکا ہے۔ماضی کے زلزلوں کے اعداد و شمار کے مطابق خدشہ ہے کہ یہ زلزلہ بھی کافی نقصان دہ ہو سکتا ہے۔


Share: